تھانہ پھلورہ پولیس کی بڑی کاروائی نصیر عرف نصیرہ گینگ گرفتار

0
10

تھانہ پھلورہ پولیس کی بڑی کاروائی۔ نصیر عرف نصیرہ گینگ گرفتار

سیالکوٹ (تازہ ترین سلطان نیوز)نصیر احمد عرف نصیرا ،قمر عباس ، عقیل احمد ۔۔۔۔تفصیل کے مطابق ڈی پی او ضلع سیالکوٹ کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی کی زیر نگرانی تھانہ پھلورہ کے SHO بشارت احمد ورائچ , محمد جمیل Si محمد اشفاق ASI سعید احمد ، قمر فاروق ، شاہد قمر ، سفیر احمد ، ابرار انور ، شبیر حسین ، سلیم اقبال پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جس نے ایس ایچ او تھانہ پھلورہ بشارت احمد ورائچ کیساتھ دن رات انتھک محنت کرکے شرپسند عناصر ، ڈکیتوں ، رہزنوں پر موثر کاروائی کرکے نصیر عرف نصیرا گینگ کو گرفتار کرلیا اور ان سے اسلحہ، نقدی طلائی زیورات مالیتی 130900 دو عدد موٹر سائیکل تین عدد پسٹل 9 گولیاں برآمد کیا ،اس گروہ کی گرفتاری کے بعد علاقے میں پھیلائے گئے خوف وہراس کم ہوا کرائم کا گراف نیچے آیا خوف وہراس میں ڈوبی عوام الناس نے سکھ کا سانس لیا علاقہ کی عوام نے سراہااور ڈی پی او امیر عبداللہ خان نیازی ڈی ایس پی پسرور شیخ محمد الیاس نے SHO تھانہ پھلورہ اور انکی ٹیم کو اچھی کارکرگی پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ساتھ نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا بھی اعلان کیا۔۔۔۔