جھنگ، پاکستان ذمہ دار شہری تحصیل اٹھارہ ہزاری کا کامیاب اجلاس، سدرہ ابدالین، مکمل تفصیلات جاری جانیے اس لنک میں

0
107

جھنگ، پاکستان ذمہ دار شہری تحصیل اٹھارہ ہزاری کا کامیاب اجلاس منعقد ہوا سدرہ ابدالین اٹھارہ ہزاری۔پاکستان ذمہ دار شہری تحصیل اٹھارہ ہزاری کا کامیاب اجلاس منعقد ہوا جس کی قیادت مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک محمد مبین ریاض اور تحصیل صدر چوہدری ذیشان افضال جٹ نے کی ۔اس آجلاس میں جنرل سیکرٹری امان اللہ نے ایجنڈا پیش کیا کہ ہمیں پاکستان ذمہ دار شہری کو اٹھارہ ہزاری میں مستحکم کیسے کرنا ہے۔جو فلاحی منصوبہ مرکز پیش کر رہا ہے اسکو یوم تاسیس کے بعد کیسے تحصیل میں لاگو کرنا ہے۔اس حوالے سے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن سدرہ ابدالین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مشن یہ ہے کہ ہم اپنے پہلے یوم تاسیس تک صوبائی کابینہ مکمل کریں اور اور ضلع جھنگ جو کہ قیادت کا بنیادی ضلع ہے ۔ اس کو اتنا مستحکم کرنا ہے کہ یہ باقی صوبوں اور اضلاع کے لئیے مثال بن جائے ۔ہم اپنا فلاحی منصوبہ بھی جھنگ سے لانچ کرنا چاہتے ہیں ۔تاکہ اس کی آزمائش ہو سکے اور دوسرے اضلاع کے لئیے مثال بن سکے ۔ہم تحصیل اٹھارہ ہزاری کی قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔نوجوانوں کی اس جماعت کی تربیت جو مرکزی چئیرمین عمیر الغزالی کر رھے ہیں ملک محمد مبین کی قیادت تحصیل اٹھارہ ہزاری کے اجلاس سے نظر آ رہی ہے ۔انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب ہر ضلع سے عمیر الغزالی کے تربیت یافتہ راہنماء انقلاب برپا کر دیں گے