شورکوٹ۔ نوجوانوں کا حکومت پاکستان اور وزیر کھیل سے شورکوٹ میں سرکاری سطح پر کھیلوں کا میدان بنانے کا مطالبہ

0
99

شورکوٹ کے نوجوانوں کا حکومت پاکستان اور وزیر کھیل سے شورکوٹ سٹی میں سرکاری سطح پر کھیلوں کا میدان بنانے کا مطالبہ
شورکوٹ(تازہ ترین سلطان نیوز ) نوجوان کھلاڑیوں اور پیٹرولنگ پولیس کے اے ایس آئی شبیر احمد کوڈھن جو کہ خود بھی کرکٹ کے کھلاڑی ہیں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شورکوٹ سٹی میں کھیل کے میدان ہونے چاہییں تا کہ نوجوان نسل کا کھیلوں کی طرف رحجان ہو اور وہ نشے جیسی لعنت سے بچ سکیں انہوں نے مزید کہا ہے کہ ضلع جھنگ کے تمام ایم پیز اور ایم اینز سے مطالبہ کیا ہے کہ شورکوٹ سٹی میں کھیل کا میدان ہونا چاہیےکھلاڑیوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم نے عباس پورہ سکول کے پاس بڑی محنت سے کرکٹ کھیلنے کیلئے گراؤنڈ بنایا سکول کی انتظامیہ میدان میں گندہ پانی چھوڑ دیتی ہے جس سے ہمارے کرکٹ کھیلنے والے گراؤنڈ میں گندا پانی کھڑا ہو جاتا ہے جس سے ہمیں کرکٹ کھیلنے میں دشواری ہوتی ہے متعلقہ اداروں سے التماس ہے نوجوانوں کی داد رسی کی جائے

رپورٹ ملک زاہد اقبال بیوروچیف شور کوٹ