بزم قلم احمدپورسیال کے زیر اہتمام محفل مشاعرہ کا انعقاد

0
99

بزم قلم احمدپورسیال کے زیر اہتمام محفل مشاعرہ کا انعقاد
احمدپورسیال (سلطان نیوز )بزم قلم احمدپورسیال کے زیر اہتمام بروز ہفتہ 12 جنوری 2019بمقام صدر بزمِ قلم احمدپورسیال اسد رضا سحر صاحب کی رہائش گاہ پر 💯عظیم شاعر وکالم نگار ملک شفقت اللہ شفقی کے نام ایک شام منائی گئی جس کے صدارت عظیم شاعر ظفر خیال احمد پوری نے کی جسمیں کے مہمان خصوصی خان قاسم علی خان سیال سرپرست بزم قلم احمدپورسیال ،سر علی امجد چوہدری صاحب اینکر پرسن وصدر نیشنل یونین آف جرنلسٹ پاکستان جھنگ اور ممہان ممہان گرامی نواب سعادت مہدی خان سیال صاحب تھے جسمیں سیف اللہ صدیقی وانفارمیشن تحصیل پریس کلب احمد پور سیال نے تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کی اور جسمیں شعراء اکرام اسد رضا سحر ،محمد اجمل قادری، عمران عالی بلال عازم. صوفی ذوالکفل احمد طاہر، اصغر علی اصغر، ساجد علی خان جھی سی یونیورسٹی. نواب، سعادت مہدی خان ،اور ممہان خصوصی عظیم شاعر وکالم نگار ملک شفقت اللہ شفقی نے اپنا اپنا کلام پیش کیا اس موقع پر سرپرست بزم قلم احمدپورسیال جناب قاسم علی خان سیال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادب کو فروغ دینے کے لیے ہم اپنا تن من دھن لگا دیں اور ادب کے سلسلے میں یہ بات ذہن نشین رہنی چاہیے کہ ادب زندگی میں کسی چیز کا ’’بدل‘‘ نہیں ہے اور اگر اس کی حیثیت کسی اور چیز کے بدل کی ہے تو پھر وہ ادب نہیں ہے۔ ادب ایسا اظہار ہے جو زندگی کا شعور و ادراک حاصل کرنے کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ ادب میں انسان کے تخیلی تجربے کو ابھارنے کی ایسی زبردست قوت ہوتی ہے کہ پڑھنے والا اس تجربے کا ادراک کر لیتا ہے اور آخر میں شرکاء محفل کا شکریہ ادا کیا اور اس موقع پر نائب صدر پریس کلب احمد پور سیال حجاز علی بٹ. فنانس سیکرٹری تحصیل پریس کلب احمد پور سیال معین اقبال بھٹہ ،محمد عرفان ہرپل ایگزیکٹو ممبر پریس کلب احمد پور سیال ،شاہین فورس کالج احمد پور سیال کے طارق روشن خصوصی طور پر شرکت کی

رپورٹ سیف اللہ صدیقی احمدپورسیال