ڈی سی اور ڈی پی او چنیوٹ کی مشترکہ کھلی کچہری

0
73

ڈی سی چنیوٹ اور ڈی پی او چنیوٹ کی مشترکہ کھلی کچہری
چنیوٹ ( تازہ ترین سلطان نیوز)لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ڈی سی چنیوٹ امان انور قدوائی
لوگوں کو انصاف کی بروقت فراہمی،امن و امان کا قیام،جرائم اورمنشیات کا مکمل خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ڈی پی او چنیوٹ محمد انور کھیتران
چنیوٹ ()ڈپٹی کمشنر چنیوٹ سید امان انور قدوائی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ محمد انور کھیتران نے وزیر اعلیٰ پنجاب جناب عثمان بزدار کی ہدایت پر لوگوں کے مسائل سننے اور انکے حل کے لیے اسلامیہ کالج چنیوٹ میں مشترکہ کھلی کچہری لگائی۔کھلی کچہری میں ضلع انتظامیہ کے تمام افسران ،ایس پی انوسٹی گیشن میڈم ممتاز صحرائی،ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز،کمپلینٹ سیل،صحافیوں اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ڈی سی چنیوٹ اور ڈی پی او چنیوٹ نے کھلی کچہری کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ مشترکہ کھلی کچہری وزیر اعلی پنجاب جناب عثمان بزدار صاحب کی ہدایت پر لگائی گئی ہے۔ اس کھلی کچہری کا مقصد باہمی تعاون،اعتماد کی فضا کو مزید مستحکم کرنا، لوگوں کا حق انکو دلوانا اور انصاف انکی دہلیز پر مہیا کرنا ہے اور لوگوں کے ایسے مسائل حل کرنا ہے جو کسی بھی وجہ سے پہلے حل نہیں ہوسکے ۔انشاء اللہ ضلع کے مختلف مقامات پر ہر جمعہ کو یہ مشترکہ کھلی کچہریاں لگائی جائیں گی۔ڈی سی چنیوٹ اور ڈی پی او نے لوگوں کے مسائل سنے،درخواستیں متعلقہ افسران کو مارک کرکے ہدایت کی کہ مقررہ وقت کے اندر اندر لوگوں کی دادرسی کو یقینی بنایا جائے اور رپورٹس بھجوائی جائیں۔لوگوں کو انکے ہر طرح کے مسائل،شکایات کی دادرسی کی یقین دہانی کروائی گئی۔ڈی پی او چنیوٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں امن و امان،جرائم کا خاتمہ،منشیات کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے۔کسی بھی مظلوم کے ساتھ ناانصافی ہرگز برداشت نہیں کروں گا۔پولیس دن رات اپنا کام جانفشانی سے کر رہی ہے تاہم جرائم اور منشیات کے مکمل خاتمے میں عوامی تعاون بھی درکار ہے تاکہ ان معاشرتی ناسوروں کا جڑ سے قلع قمع کیا جاسکے۔
رپورٹ
سید مخدوم زیدی بیوروچیف چنیوٹ