جھنگ، پاکستان ذمہ دار شہری نے پنجاب کی کنوئیننگ باڈی کا اعلان کر دیا سدرہ ابدالین، کس شخصیت کو کون سا عہدہ ملا مکمل تفصیلات اس لنک میں

0
23

پاکستان ذمہ دار شہری نے پنجاب کی کنوئیننگ باڈی کا اعلان کر دیا سدرہ ابدالین
جھنگ۔پاکستان ذمہ دار شہری کی مرکزی کابینہ نے پنجاب کنوئیننگ بآڈی کی منظوری دیتے ہوئے چار رکنی کمیٹی کا اعلان کر دیا۔کنوئینر ذاکٹر ضیاءالحق آزاد ننکانہ صاحب ۔ڈپٹی کنوئینر صاحبزادہ صدیق الحس قادری مظفر گڑھ ۔مبشر رضوی قصور اور محمد فراز خان بہاولپور کو نامزد کر دیا ہے ۔جو پنجاب میں اپنے کام کا آغاز کریں گے ۔اس ضمن میں صاحبزادہ حافظ محمد عمیر الغزالی نے مرکزی کابینہ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے سال یوم تاسیس سے قبل ہمارا صوبوں میں قدم جما لینا ۔ع جھنگ جو کہ ہمارا بنیادی ضلع ہے اس کو جماعتی لحاظ سے منظم کر لینا ۔فلاحی منصوبہ کی عملی طور پر پی پی 126میں آزمائشی لانچننگ کی تیاری مکمل کرنا۔ہفت روزہ اخبار ذمہ دار کی تیاری مکمل کر لینا ایک بہت بڑی کامیابی اور ہمارے بیانیہ کی ملک بھر میں مقبولیت کی دلیل ہے ۔کچھ دن تک بلوچستان اور خیبر پختوانخواہ اور گلگت بلتستان کی کابینہ کا بھی اعلان کر دیا جائے گا۔