تبدیلی سرکار کے باوجود پاکستان صحافیوں کے لیے بدستور غیر محفوظ ملک بنا ہوا ہے۔ سید مخدوم زیدی، مزیدتفصیلات جانیے اس لنک میں

0
51

تبدیلی سرکار کے باوجود پاکستان صحافیوں کے لیے بدستور غیر محفوظ ملک بنا ہوا ہے۔ سید مخدوم زیدی
چنیوٹ(تازہ ترین سلطان نیوز) تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں حالیہ دنوں صحافیوں کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی کی پرزور مذمت کی گٸی۔ اجلاس میں پاکستان گروپ آف جرنلسٹس چنیوٹ کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت پاکستان گروپ آف جرنلسٹس ضلع چنیوٹ کے صدر ڈاکٹر خالد یاسین نے کی۔ جبکہ مرکز کی طرف سے خصوصی طور پر مرکزی جواٸنٹ سیکرٹری سید مخدوم زیدی اور صوباٸی سیکرٹری اطلاعات عمر وقار اعوان نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوٸے صدر ضلع چنیوٹ ڈاکٹر خالد یاسین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صحافیوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہو رہا ہے۔ سینٸر صحافی و اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود نے اگر کچھ غلط کیا ہے تو اس کی تحقیقات ضرور ہونی چاہیں مگر انکی اور انکی ذات کی تذلیل نہیں ہونی چاہیے۔ اس موقع پر صوباٸی سیکرٹری اطلاعات عمر وقار اعوان نے کہا کہ موجود حالات کے تناظر میں پاکستان گروپ آف جرنلسٹس ہی وہ واحد تنظیم ہے جس نے صحافیوں کی آواز اٹھاٸی اور انکے حقوق کے لیے ہر میدان میں عملی کردار ادا کیا۔ مرکزی جواٸنٹ سیکرٹری سید مخدوم زیدی کا کہنا تھا کہ تبدیلی سرکار کے باوجود پاکستان میں صحافی غیر محفوظ ہیں۔ جس طرح صوباٸی وزیر اطلاعات فیاض چوہان نے صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی کی ہے ہم پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے پلیٹ فارم سے اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ جنرل سیکرٹری چنیوٹ طلحہ شبیر نے مذمتی قرارداد پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ پروگرام کے آخر میں پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے اراکین و عہدیداران میں کارڈ تقسیم کیے گٸے اور ملک پاکستان کے تحفظ و ترقی کے لیے دعا مانگی گٸی۔