تحریک انصاف نے آصف زرداری کی نااہلی کے لئے درخواست واپس لے لی، مکمل تفصیلات جاری جانیے اس لنک میں

0
125

تحریک انصاف نے آصف زرداری کی نااہلی کے لئے درخواست واپس لے لی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے آصف علی زرداری کے خلاف نااہلی کا ریفرنس واپس لے لیا۔

الیکشن کمیشن اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔

خرم شیر زمان نے الیکشن کمیشن کے روبرو استدعا کی کہ مجھے آصف علی زرداری کے خلاف کچھ اور ثبوت ملے ہیں، جس کی روشنی میں اس معاملے کو سپریم کورٹ لے جانا چاہتا ہوں، اس لئے میں الیکشن کمیشن میں دائر درخواست سے دستبردار ہوتا ہوں۔