اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس کا اضافی بجلی کا بل آنے پرنوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی، مکمل تفصیلات جاری جانیے اس لنک میں

0
20

وزیراعظم نے پرائم منسٹرہاؤس کا اضافی بجلی کا بل آنے پررپورٹ طلب کرلی، فواد چوہدری

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس کا اضافی بجلی کا بل آنے پرنوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کا آج طویل اجلاس ہوا، کابینہ نے موجودہ معاشی صورتحال پراطمینان کا اظہارکیا ہے، (ن) لیگ کے وزرا نے جس جس چیز پرہاتھ رکھا وہ نقصان میں ہے اور شاہد خاقان عباسی خود کو گیس کا آئن اسٹائن سمجھتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف دورمیں وزیراعظم ہاؤس میں 88 ہزاریونٹ بجلی استعمال ہوتی تھی لیکن اس بار 44 ہزار یونٹ استعمال ہونے پر بھی وزیراعظم عمران خان نے رپورٹ طلب کی ہے کہ وزیراعظم ہاؤس میں بجلی کا بل زیادہ کیسے آیا، انہوں نے بجلی کے زائد بل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم تو وزیراعظم ہاؤس میں مقیم نہیں توبل 44 ہزاریونٹ کیسے آیا۔…