چونیاں ۔۔میونسپل کمیٹی کے ملازمین نے اےسی کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے

0
144

چونیاں ۔۔میونسپل کمیٹی کے ملازمین نے اےسی کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے

چونیاں( تازہ ترین سلطان نیوز) اسسٹنٹ کمشنر کی تجاوزات کے خلاف خلاف کارروائی تیز مگر تحصیل مونسپل کمیٹی چونیاں اپنی کرتوتوں سے باز نہ آئی صفائی ستھرائی کے حوالے سے فیروزپوری ہوٹل ناقص انتظامات کی بنا پر سیل کردیا گیا اور متعدد دکانداروں کو جرمانے کیے گئے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں نے مقدمہ درج کرنے کے لیے کہا تو مونسپل کمیٹی کے ملازمین نے ان کا حکم ہوا میں اڑا دیا اور جرمانوں کی نام پر فرضی کارروائی کی اور اس بات کا مذاق اڑا دیا ڈی سی او قصور سے عوامی ثقافتی لوگوں کا مطالبہ ہے کہ ٹی او پی اور سی او کے خلاف کارروائی کی جائے اور تجاوزات کے حوالے سے ذمہ داران کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور جلد سے جلد تجاوزات کا خاتمہ کروا کے لوگوں کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے

رپورٹ۔ محمد اقبال شاہد بیورو چیف چونیاں