لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ این آر او کی باتیں کرنے والے بتائیں کہاں ہے این آر او، مزیدتفصیلات جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں

0
31

باتیں کرنے والے بتائیں کہاں ہے این آر او، نواز شریف

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ این آر او کی باتیں کرنے والے بتائیں کہاں ہے این آر او۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جیل میں (ن) لیگی رہنماؤں اوراہل خانہ سے ملاقات کے دوران نواز شریف جسمانی طور پر کمزور نظر آرہے تھے، ان کی صحت ناساز تھی لیکن وہ مسکرا کر کچھ چھپاتے رہے، انہوں نے کہا کہ میری صحت بہتر ہے، میں نے تو کوئی این آراو نہیں مانگا، این آراو کی باتیں کرنے والے بتائیں کہاں ہے این آر او ۔

ملاقات کے دوران نواز شریف لیگی رہنماؤں سے بیگم کلثوم نواز کا ذکر بھی کرتے رہے، ان کا کہنا تھا کہ جب جیل میں تھا تو بیگم کلثوم نوازکی طبعیت خراب ہونے پرجیل حکام کوکہا تھا کہ ٹیلی فون کروا دیں لیکن ٹیلی فون تک نہیں کروایا یہ صدمہ آج بھی ہے کہ آخری ایام میں ان سے بات تک نہیں کرسکا۔ صحافی نے پوچھا کہ جیل میں آپ کس چیزکو زیادہ یاد کرتے ہیں جس پر نواز شریف نے کہا کہ جیل میں کلثوم بہت یاد آتی ہیں۔…