احمدپورسیال ۔نواحی علاقہ شریف آباد بدنام زمانہ چور اعجاز خان نے چوری کرنے سے توبہ کر لی

0
279

احمدپورسیال ۔نواحی علاقہ شریف آباد بدنام زمانہ چور اعجاز خان نے چوری کرنے سے توبہ کر لی

جھنگتازہ ترین سلطان نیوز) تحصیل احمد پور سیال کے علاقہ شریف آباد بستی دلیل والا کے بدنام زمانہ چور اعجاز خان المعروف جھاجھو بلوچ نے چوری سے توبہ کر لی
تفصیلات کے مطابق سکنہ دلیل والا موضع گلکالہ تھانہ گڑھ مہاراجہ سے تعلق رکھنے والے مشہور زمانہ اور بدنام زنامہ چور اعجاز خان عرف جھاجھو بلوچ نے معززین علاقہ، رشتہ داروں اور دیگر احباب کی موجودگی میں اپنے آبائی علاقہ شریف آباد میں مقامی مسجد میں قرآن پاک پر حلف اٹھا کر آئندہ کسی بھی قسم کی کوئی چوری نہ کرنے کی قسم کھا لی۔ اس موقع پر اعجاز خان کا کہنا تھا کہ وہ اللہ پاک سے اپنے سابقہ گناہوں کی معافی مانگتے ہوئے آئندہ کبھی بھی چوری نہ کرنے کی قسم کھاتا ہوں اور باقی زندگی محنت مزدوری کر کے اپنی بوڑھی بیمار ماں کی خدمت کروں گا۔
واضح رہے اعجاز خان تھانہ گڑھ مہاراجہ کی حدود میں بدنام زمانہ چور رہ چکا ہے اور چوری کی متعدد وارداتوں میں کئی سال جیل میں رہ چکا ہے۔ اعجاز خان کی چوری نہ کرنے کے حلف کو جہاں عوام کی جانب سے بھرپور خیر مقدم کیا جا رہا ہے وہیں مقامی پولیس نے بھی اعجاز خان کے اس اقدام کو خوب سراہا ہے۔
رپورٹ
: عنصر خان بلوچ سٹاف رپورٹر سلطان نیوز