نواز شریف کی جیل میں سیکورٹی بڑھا دی گئی، مکمل تفصیلات جاری جانیے اس لنک میں

0
41

نواز شریف کی جیل میں سیکورٹی بڑھا دی گئی
سابق وزیراعظم واز شریف کی سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کی سپیشل برانچ سے رپورٹ بھی طلب کر لی گئی
نواز شریف کی جیل میں سیکورٹی بڑھا دی گئی

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-09 جنوری 2018ء ) :سابق وزیراعظم نواز شریف کی جیل میں سیکورٹی بڑھا دی گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے سیکورٹی خدشات کا اظہار کیا تھا جس کے بعد جیل میں ان کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔نواز شریف کی سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کی سپیشل برانچ سے رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے۔نواز شریف کی سیکورٹی پر 150کمیرے پہلے ہی لگائے گئے تھے تاہم اب کمیروں کی تعداد میں مزید اضافی کر دیاگیا ہے۔
سپریڈنٹ کوٹ لکھپت جیل خود کمیروں کی مانیٹرنگ کریں گے۔خیال رہے منگل کے روز کوٹ لکھپت جیل سے سابق وزیراعظم نواز شریف سے متعلق تشویش ناک خبر سامنے آئی تھی کہ کوٹ لکھپت جیل میں موجود نواز شریف کی صحت بگڑ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اس وقت کوٹ لکھپت جیل میں موجود ہیں جہاں وہ العزیزیہ ریفرنس میں ملنے والی سزاکاٹ رہے ہیں۔