تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی میں حاملہ خاتون زندگی کی بازی ہار گئی

0
27

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی میں حاملہ خاتون زندگی کی بازی ہار گئی

چک نمبر 49/12 ایل کا رہائشی حمیرا بی بی زوجہ فیصل ممتاز طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ہسپتال پہنچی۔
جب مریضہ کا چیک اپ کیا گیا تو بلڈ پریشر 80/50 تھا۔
بلڈ پریشر کم ہونے کے باوجود مریضہ کو داخل نہ کیا گیا۔ ڈیوٹی پر موجود نرسز نے انجکشن لگانے کے بعد گھر جانے کا مشورہ دے دیا۔
لواحقین کی منت سماجت کے باوجود مریضہ کو دوبارہ چیک نہ کیا گیا۔
مریضہ حمیرا بی بی ہسپتال میں ہی دم توڑ گئی۔
لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔