مسئلہ کشمیرکاحل مذاکرات میں ہے،پاکستان کو سب سے بڑا مسئلہ کرنٹ اکاؤ نٹ خسارےکاتھا، وزیر اعظم عمران خان کا ترک ٹی وی کو انٹرویو، انٹرویو کی مکمل تفصیلات جاری جانیے اس لنک میں

0
65

وزیر اعظم عمران خان نے ترک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو سب سے بڑا مسئلہ کرنٹ اکاؤ نٹ خسارےکاتھا۔چار ماہ کے دوران پاکستان مستحکم ہواہے،مسائل کی وجہ سےچار ماہ کےدوران میں نےصرف 5دن کی رخصت لی۔انہوں نے مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیرکاحل مذاکرات میں ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ترک ٹی وی انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کے مسائل پر بات کرنے کے علاوہ پاک بھارت تعلقات اور مسئلہ کشمیر پر بھی روشنی ڈالی۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن نےپاکستان کی معیشت کوبہت نقصان پہنچایا۔جب ہم آئے تو پاکستان کوسب سےبڑامسئلہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارےکاتھا۔4ماہ کےدوران پاکستان معاشی طورپرمستحکم ہواہے۔
چین ہماری معیشت کی بہتری کےلیےاہم کرداراداکررہا ہے۔مسائل کی وجہ سے4ماہ میں صرف 5دن کی رخصت لی۔پاکستان کےادارےکرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کررہے ہیں۔کشمیر پر بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں ظلم و بربریت کا مظاہرہ کررہاہے۔مسئلہ کشمیرکاحل مذاکرات میں ہے۔

اقوام متحدہ بھی تسلیم کرتی ہےکہ کشمیریوں کی جدوجہدمقامی ہے۔پاک بھارت تعلقات پر انکا کہنا تھا کہ 2ایٹمی ملکوں کامسائل کوجنگ سےحل کرناخودکشی ہوگی۔بھارت نےکئی مرتبہ مذاکرات کی پاکستانی پیشکش کومستردکیا۔بھارت کو پیشکش کی کہ آپ ایک قدم بڑھیں ہم دو قدم بڑھائیں گے۔بھارت میں الیکشن مہم چلانےکےلیےپاکستان مخالف جذبات کواُبھاراجارہاہے۔افغانستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ افغانستان کےمسئلےکافوجی حل نہیں ہے۔طالبان کومذاکرات پرآمادہ کرنےکےلیےخطےکےممالک کوکرداراداکرناہوگا۔