جھنگ میں نہ حکومت ہے نہ اپوزیشن بلکہ لا قانونیت ہے کبڈی میچ کا منسوخ ہونا افسوسناک، عمیر الغزالی، مزیدتفصیلات جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں

0
63

جھنگ میں نہ حکومت ہے نہ اپوزیشن بلکہ لا قانونیت ہے کبڈی میچ کا منسوخ ہونا افسوسناک۔عمیر الغزالی
جھنگ(تازہ ترین سلطان نیوز) پاکستان ذمہ داری شہری کے چئیرمین۔مولانا صاحبزادہ حآفظ محمد عمیر الغزالی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جھنگ جیسے پر امن شہر کو ہمیشہ شام اور فلسطین بنا کر پیش کیا گیا ہے ۔اگر کوئی عوامی توجہ اور زرمبادلہ لانا چاہئے جیسا کہ صوبائی وزیر تیمور بھٹی نے کیا ہے تو چند عناصر اس کو روکنے میں دیر نہیں لگاتے ہیں۔اگر جھنگ میں سیکیورٹی خدشات ہیں تو موجودہ بیوروکریسی کو مستعفی ہو جانا چاہئے۔جھنگ کے حالات ٹھیک اور پر امن ہیں مگر جھںگ کا وارث کوئی نہیں ہے جھنگ کو تباہ کرنے میں ہر طبقے نے کردار ادا کیا ہے ۔کبڈی میچ کو منسوخ کرانا ایک ظلم ہے ۔نوجوانان جھنگ کو اگر کوئی تفریح مل رہی تھی تو وہ بھی روک دی گئی ۔ظلم تو یہ ہے کہ یہاں ثقافتی میلہ سنگ تک ختم کروایا جاتا ھے نام نہاد سیکیورٹی کے نام سے ۔میلے رکوائے جآتے ہیں ۔کیا جھںگ کی عوام ٹیکس اس لئیے دیتی ہے کہ باقی شہروں کی عوام انکے ٹیکس کے پیسوں سے مستفید ہو لطف اندوز ھو اور جھنگ کے باسی کو اتنآ بھی حق نہیں کہ وہ اپنے ملک میں اچھے امداز سے رہ سکے ۔میں شروع دن سے کہتا آ رہا ہوں کہ جھنگ میں نہ حکومت ہے نہ اپوزپشن ہے لاقانونیت ہے اور جھنگ میں جتنی بھی دو نمبری کی گئی اس میں بیوروکریسی سیاستدانوں کی معاون رہی ہے ۔نیب کو ادھر بھی توجہ دینی ہو گی ۔آج دل خون کے آنسو رو رہا ہے ۔