کمالیہ ۔بچوں کو اغوا کرکے فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

0
105

کمالیہ میں بچوں کو اغوا کرکے فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

ٹوبہ ٹیک سنگھ (تازہ ترین سلطان نیوز)۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ صادق علی ڈوگر کو مخبر نے اطلاع دی کہ کمالیہ میں بچوں کو اغوا کرنے والا گروہ سرگرم ہے، جس پر ڈی پی او نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی سرکل کمالیہ ناصر نواز و ایس ایچ او سٹی کمالیہ انسپکٹر کامران حیات کی سربراھی میں ٹیم تشکیل دی، جنھوں نے انتھک محنت کے بعد ملزم یٰسین ولد مراد سکنہ 37/14 L تحصیل چیچہ وطنی ضلع ساہیوال اور اسکے بیٹے عدنان کو گرفتار کیا اور دو/ اڑھائی سالہ بچے کو ملزمان کے قبضہ سے بازیاب کروایا ملزمان نے بچے کو عظیم پورہ تھانہ چوہنگ لاہور سے اغوا کیا تھا. ملزمان بچے کو ساڑھے تین لاکھ روپے میں فروخت کررہے تھے. ڈی ایس پی سرکل کمالیہ نے میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ھوئے کہا ہے کہ لاہور پولیس سے رابط کر رہے ہیں بچے کے ورثاء کے آنے پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا
ڈی پی او ٹوبہ صادق علی ڈوگر نے اس کامیاب کاروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی سرٹیفیکیٹ کے ساتھ نقد انعام کا اعلان کیا ہے.

اسدمسعود بیوروچیف ٹوبہ ٹیک سنگھ