چاند نظر نہیں آیا یکم جمادی الاول منگل08جنوری کو ہوگی مفتی منیب الرحمن، مزیدتفصیلات جانیے اس لنک میں

0
110

مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ جمادی الاولیٰ کا چاند نظرنہیں آیااور یکم جمادی الاولیٰ 1440؁ھ منگل08جنوری کو ہوگی ۔دریں اثنااتوار کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس دفتر محکمہٴ موسمیات (میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی ، کراچی میںمفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میںمولانا حافظ محمد سلفی ،قاری محمد اقبال ،مولانا صابر نورانی، نے شرکت کی ۔
فنی معاونت کے لئے محکمہٴ موسمیات کے چیف میٹر لوجسٹ عبدالرشید اور سپارکو سے غلام مرتضیٰ نے شرکت کی ۔ ملک بھر میں زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اُن کے اپنے اپنے مراکز پر منعقد ہوئے۔ بعض علاقوں میں مطلع ابر آلودتھا اور بعض میں صاف ،پاکستان کے کسی بھی مقام سے جمادی الاول کا چاند نظر آنے کی خبر یا شہادت موصول نہیں ہوئی ، محکمہٴ موسمیات نے بھی اپنے مراکز سے عدمِ رویت کی رپورٹ دی،جامعة الرشید کے شعبہٴ فلکیات کے مراکز نے بھی عدمِ رویت کی رپورٹ دی،لہٰذا اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ یکم جمادی الاولیٰ1440؁ھ منگل08جنوری 2019؁ء کو ہوگی ۔