اسلام آباد :آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پرتھانہ سہالہ کے علاقے ڈی ایچ اے فیز ٹو میں پولیس پوسٹ قائم کر دی گئی

0
58

اسلام آباد :آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی خصوصی ہدایت پرتھانہ سہالہ کے علاقے ڈی ایچ اے فیز ٹو میں پولیس پوسٹ قائم کر دی گئی،
اسلام آباد (تازہ ترین سلطان نیوز)جس کا مقصد علاقہ کی سیکیورٹی کو یقینی بنانا اور جرائم پیشہ افراد کو قانون کی گرفت میں لانا ہے،پولیس پوسٹ پر تعینات جوان 24گھنٹے ڈیوٹی دیں گے،کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ سکے گی،دوسری جانب ایس ایس پی آپریشنز وقار الدین سید نے تھانہ سہالہ سمیت ضلع بھر کے تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے بروقت اقدامات کئے جائیں،ملزمان کی پشت پناہی کرنے والوں پر بھی نظر رکھی جائے اور ایسے عناصر کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے، پیشہ وارانہ فرائض میں غفلت یا کوتاہی کسی صورتحال برداشت نہیں کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی خصوصی ہدایت پرڈی ایچ اے فیز ٹو کے علاقہ میں پولیس پوسٹ قائم کر دی گئی ہے ،یہ پولیس پوسٹ ڈی ایچ اے انتظامیہ کے تعاون سے قائم کی گئی ہے۔پولیس پوسٹ کا افتتاح ایس رورل محمد عمر خان نے کیا۔اس موقع پرایس پی رورل محمد عمر خان ، اے ایس پی ایس ڈی پی او سہالہ محمدعیسی خان سرکل ایس ایچ او سہالہ ملک بشیر احمد پر ڈی ایچ اے کی انتظامیہ کے علاوہ دیگر پولیس افسران اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔ پولیس پوسٹ کے قیام کا مقصد علاقہ کی سیکیورٹی اور جرائم پیشہ افراد کو قانون کی گرفت میں لانا ہے۔ پولیس پوسٹ کے جوان کسی بھی واقعہ کی صورت میں موقع پر پہنچ کر کاروائی عمل میں لائیں گے۔ ڈی ایچ اے کے رہائشیوں نے پو لیس کے اس اقدام کی تعریف کی اور پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کا یقین دلایا اس پوسٹ کے قیا م سے گردونواح کے رہائشی افراد کسی مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری کرسکتے ہیں پولیس فوری قانونی کارروائی عمل میں لائے گی اور بھر پو ر تحفظ فراہم کیا جائے گا اور اس طرح پولیس اور عوام میں روابط بڑھیں گے اور جرائم پیشہ افراد کی حوصلہ شکنی ہو گی۔دوسری جانب ایس ایس پی آپریشنز وقار الدین سید نے تھانہ سہالہ سمیت ضلع بھر کے تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی ہے کہ شہریوں کی جان و مان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے،پٹرولنگ کو موثر بناتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے بروقت اقدامات کئے جائیں، ملزمان کی پشت پناہی کرنے والوں پر بھی نظر رکھی جائے اور ایسے عناصر کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے، پولیس کا بنیادی مقصد شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہے، پیشہ وارانہ فرائض میں غفلت یا کوتاہی کسی صورتحال برداشت نہیں کی جائے گی۔

رپورٹ: اظہرمحمود بیوروچیف اسلام آباد