متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کل پاکستان پہنچیں گے

0
79

متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کل پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد: (سلطان نیوز)متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد 2 روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید بن سلطان النہیان 6 جنوری بروز اتوار کی صبح اسلام آباد پہنچیں گے، ولی عہد کے ہمراہ اعلی سطح وفد بھی ہمراہ ہوگا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ولی عہد شیخ محمدبن زید دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات کریں گے جس کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات ہو ں گے۔

اماراتی ولی عہد کے دورے میں پاکستان کی معیشت کو سنبھالا دینے اور سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم معاہدے کیے جائیں گے۔…

👆🏾👆🏾👆🏾👆🏾👆🏾