بھارت اپنی غلط پالیسیوں سے کشمیر اور کشمیریوں کو کھو بیٹھا ہے، شاہ محمود قریشی

0
40

بھارت اپنی غلط پالیسیوں سے کشمیر اور کشمیریوں کو کھو بیٹھا ہے، شاہ محمود قریشی*

اسلام آباد:( تازہ ترین سلطان نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت اپنی غلط پالیسیوں اور حکمت عملی سے مقبوضہ کشمیر اور کشمیریوں کو کھو بیٹھا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت پروپیگنڈا کررہا ہے کہ وہ سرجیکل اسٹرائیک کا ارادہ رکھتا ہے، بھارتی قیادت کو نفرت انگیز بیانات سے گریز کرنا چاہیے، بھارت جس طرح کے پروپیگنڈے کو ہوا دے رہا ہے وہ غیر ذمے دارانہ ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے جو پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے وہ خطرناک ہے، ان بیانات سے خطے کا امن خدشے میں پڑھ سکتا ہے، ہم کوئی سرجیکل اسٹرائیک پلان نہیں کررہے، ہم پرامن ہیں اور بھارت کےساتھ گفت وشنید سے مسائل کا حل چاہتے ہیں لیکن اگر کوئی جارحانہ کارروائی کی گئی تو پاکستان فی الفور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔…👆🏾👆🏾👆🏾👆🏾👆🏾👆🏾