سماجی بہبود کونسل شورکوٹ سٹی کے زیر اہتمام انسداد گداگری اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

0
156

سماجی بہبود کونسل شورکوٹ سٹی کے زیر اہتمام انسداد گداگری اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

شورکوٹ (۔تازہ ترین سلطان نیوز)سماجی بہبود کونسل شورکوٹ سٹی کے زیر اہتمام انسداد گداگری اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد سوشل ویلفئیر آفیسر شورکوٹ کے دفتر میں کیا گیا جسمیں سہیل آرتھر میڈیکل سوشل آفیسر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شورکوٹ، غلام فرید سوشل ویلفئیر آفیسر شورکوٹ، یاسر رضا ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 شورکوٹ، منیر احمد انسپکڑ زراعت کے علاوہ NGO s کے اراکین اور عوام الناس نے کثیر تعداد نے شرکت کی .اس موقع پر مقررین نے گداگری کے خاتمے پر زور دیا اور کہا کہ اس سے آدمی کی عزت نفس مجروح ہوتی ہے اور بعض اوقات گداگری سے جمع کیا گیا پیسا منشیات کی خریدوفروخت پر خرچ ہوتا ہے ہمیں چاہیے کہ اس پیسے کو محلہ یا گاوں کی سطح پر اکٹھا کر کے کسی مستحق گھرانے کی امداد کی جائے یا کسی غریب بے کس مریض کا علاج کروا دیا جائے ،یاسر رضا نے روڈ سیفٹی کے حوالہ سے احتیاطی تدابیر کے بارے میں تفصیل سے آگاہی دی پروگرام کے اختتام پر دفتر سوشل ویلفیئر سے تحصیل شورکوٹ تک انسدادگداگری کے حوالے سے واک کی گئی.
رپورٹ ملک زاہد اقبال بیوروچیف شور کوٹ