جھنگ شکرگنج مل ٹوبہ روڈ سیزن کا باقاعدہ طور افتتاح کردیا گیا

0
36

جھنگ شکرگنج مل ٹوبہ روڈ سیزن کا باقاعدہ طور افتتاح کردیا گیا

جھنگ (تازہ ترین سلطان نیوز)شکرگنج مل ٹوبہ روڈ سیزن کا باقاعدہ طور افتتاح کردیا گیا۔ اس موقع پر سینئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ شکر گنج ملز پرویز اختر، ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ بھون سیف اللہ، جی ایم کین رانا مبشر، ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ جاوید عالم ،جی ایم پراسس محمد شاہد، جی ایم فنانس ملک صداقت، جی ایم پروڈکشن پرویز مغل،جی ایم مکینیکل محمد شریف طاہر، جی ایم الیکٹریکل مزمل ریاض، جی ایم ایڈمن حسین ملک، مینیجر خالد عباس جٹ، محمد شہزاد نصیر،سینئر انجینیر غلام مرتضی شاکر، چیف انجینئر ذوالفقار الحسن، چیف انجینئر ٹربائن شاہد علی سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی ہمراہ تھے۔ جی ایم پرویز اختر نے کہا کہاکریشنگ سیزن کا بروقت آغاز کر دیا گیا ہے سیزن کا آغاز سے پہلے قران خوانی کروائی گئی تلاوت پاک کرکے مل کی خیروبرکت کے دعا کروائی اور مٹھائیاں تقسیم کی گئ جی ایم کین رانا مبشر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تمام کسانوں کے ساتھ ایک جیسا سلوک روا رکھا جائے گا سینئر ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ پرویز اختر نے گفتگو میں کہا اگرزمینداروں کا تعاون ہمارے ساتھ اچھا رہا پہلے کی طرح تو انشاءاللہ مل میں مزید بہتری آئے گی اس سے ہم سب کو فائدہ ہوگا آخر میں انہوں نے کہا اچھی ملنے چلنے پر میں جی ایم صاحبان کا شکریہ ادا کرتا ہوں اللہ پاک ہم سب کا تعاون اور محنت اسی طرح قائم دائم رہے جی ایم مکینیکل محمد شریف طاہر سیزن کا آغاز کروانے اور مل اچھی چلنے پر اپنے سٹاف کو شاباش دی اور مل کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔۔۔۔۔

رپورٹ
عرفان حیدر سیال ڈپٹی بیورو چیف جھنگ