ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈی پی او صادق علی ڈوگر کا گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کے سلسلہ میں تھانہ سٹی گوجرہ,صدر گوجرہ , نواں لاہور ,اور چوکی نورنگ آباد کا دورہ و پریس کانفرنس

0
86

ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈی پی او صادق علی ڈوگر کا گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کے سلسلہ میں تھانہ سٹی گوجرہ,صدر گوجرہ , نواں لاہور ,اور چوکی نورنگ آباد کا دورہ و پریس کانفرنس

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔( تازہ ترین سلطان نیوز) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر حکومت پاکستان کی طرف سے جاری گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کے سلسلہ میں تھانہ سٹی گوجرہ,صدر گوجرہ , نواں لاہور ,اور چوکی نورنگ آباد وزٹ کے موقع پر دفتر ایس ڈی پی او سرکل گوجرہ میں الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ تمام اداروں صحافی برادری,وکلاء,سیاسی شخصیات کے ساتھ ہمارا رابطہ اور تعاون ہے انشاءاللہ ہم ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کو جرائم سے پاک اور پرامن ڈسٹرکٹ بنائیں گے
گوجرہ۔ڈی پی او ٹوبہ صادق علی ڈوگر نے کہا چھوٹے چھوٹے مسائل لڑائی جھگڑا وغیرہ کے حل کے لئے ہم Dispute ریزولیشن کمیٹی DDRC قائم کر رہے ہیں جو چھوٹے چھوٹے معاملات معمولی لڑائی جھگڑا وغیرہ کے حل میں مدد فراہم کرے گی۔پہلے چلتی گاڑیوں کی رجسٹریشن چیک کرنے میں دشواری آتی تھی لیکن اب آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کی ہدایت پر پنجاب کے تمام اضلاع میں کمپیوٹرائز سوفٹ ویئر بنایا گیا ہے جہاں پر گاڑیوں کی رجسٹریشن کو چیک کیا جا سکتا ہے اس کے علاوہ ہم نے ڈولفن سکواڈ کی موٹرسائیکلوں پر نیلے رنگ کی بتیاں جو امن کا نشان ہے لگائی ہیں تاکہ علاقہ میں ان کی موجودگی نمایاں ہو سکے صحافی حضرات کی طرف سے سٹی گوجرہ میں ٹریفک کے مسائل کے متعلق اٹھائے گے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم ٹریفک کے مسائل کے لئے ترجیح بنیادوں پر کام کر رہے ہیں اس سلسلہ میں ڈی ایس پی ٹریفک کو خصوصی احکامات جاری کئے ہیں
رپورٹ
سید خلیل الرحمن شاہ کرائم رپورٹر ٹوبہ ٹیک سنگھ