خانیوال عوام اور پولیس ملکر جرائم پیشہ افراد کا راستہ روکیں ، ٹھیکری پہرہ کے ذریعہ وارداتوں رکوائ جاسکتی ہیں ، ملک نثار احمد اعوان ایس ایچ او حویلی کورنگا

0
60

خانیوال ۔عوام اور پولیس ملکر جرائم پیشہ افراد کا راستہ روکیں ، ٹھیکری پہرہ کے ذریعہ وارداتوں رکوائ جاسکتی ہیں ، ملک نثار احمد اعوان ایس ایچ او حویلی کورنگا
حویلی کورنگا (تازہ ترین سلطان نیوز )ایس ایچ او حویلی کورنگا ملک نثار احمد اعوان نے
معززین علاقہ، یوسی چیئرمینوں ،نمبرداروں اور معززین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب ملکر پولیس کے ہاتھ مضبوط کریں اور مل جل کر جرائم کی بیخ کنی کریں ، انہوں نے کہا کہ سردیوں کی آمد کیساتھ ٹھیکری پہرہ ضرور اقدام ہے ۔ہر گاوں اور قصبہ میں ٹھیکری پہرہ کا انتظام کریں ،دکانوں اور بازاروں پر گن مین بٹھائے جائیں، انہوں نے کہا کہ ہوائ فائرنگ اور آتش زدگی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائیں گے ۔ میٹنگ میں یوسی چیئرمین جڑالہ اسلم کاٹھیہ، یوسی چیئرمین درکھانہ عبدالغفار گجر ،وائس چیئرمین علی رضا ہراج ، سمیت سینکڑوں شخصیات مدعو تھیں ،
رپورٹ
منور اقبال تبسم ڈپٹی بیوروچیف پنجاب