سیالکوٹ پولیس کو نئے سال کی پہلی بڑی کامیابی۔۔۔راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دلاور عرف دلاوری گینگ گرفتار

0
106

سیالکوٹ پولیس کو نئے سال کی پہلی بڑی کامیابی۔۔۔راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دلاور عرف دلاوری گینگ نقدی اور مسروقہ سامان سمیت پولیس تھانہ کلہ کالر والہ تحصیل پسرور نے گرفتار کرلیا۔۔۔
سیال کوٹ( تازہ ترین سلطان نیوز) تفیصلات کے مطابق۔ایس ایچ او تھانہ کلہ کالر والہ نے بتایا ہے کہ دلاور عرف دلاوری نے ایک منظم گروہ بنایا ہوا تھا جو جو تھانہ کلہ کالر والہ تحصیل پسرور کے علاقہ ستار پور میں ڈیرہ بنائے ہوئے تھے۔۔۔
جس دن اس گینگ نے وارداتیں کرنا ہوتی تھیں وہاں اکٹھے ہوجاتے تھے۔۔ ملحقہ علاقوں میں مختلف جگہ پر ناکے لگا کر ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں کرتے۔۔۔۔
ان کا ٹارگٹ نقدی موٹرسائیکل اور موبائیل ہوتے۔۔۔۔
نقدی موٹرسائیکل اور موبائیل چھین کر ستار پور بنائے ڈیرے میں چھپا کر فرار ہوجاتے۔۔۔۔
تھانہ کلہ کالر والہ پولیس نے 30 لاکھ روپے نقدی مسروقہ سامان موٹرسائیکل اور موبائیل برآمد کرکے دلاور عرف دلاوری کینگ سرغنہ سمیت پانچ ملزمان گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔۔۔۔۔
سیالکوٹ پولیس نے مسروقہ سامان متاثرین کے حوالے کرکے متاثرین کو نئے سال کا تحفہ دے دیا
رپورٹ
رانا عاشق علی بیوروچیف ڈسکہ سیالکوٹ