پیپلزپارٹی کے ایم پی ایز ہم سے رابطے کر رہے ہیں، علی زیدی

0
21

پیپلزپارٹی کے ایم پی ایز ہم سے رابطے کر رہے ہیں، علی زیدی

کراچی: (تازہ ترین سلطان نیوز) وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ سندھ میں خوف کا ماحول ختم ہورہا ہے اور پیپلزپارٹی کے ایم پی ایز ہم سے رابطے کر رہے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا کہنا تھا کہ سندھ میں تعلیم، صحت کے مسائل ہیں، پیپلزپارٹی نے پورے سندھ میں تباہی مچا دی ہے، اندرون سندھ میں اسپتالوں اوراسکولوں کا براحال ہے لیکن اب سندھ میں خوف کا ماحول ختم ہورہا ہے، پگڑیاں اور ٹوپیاں پہن کر عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنایا جاسکے، سندھ میں کرپشن اور ظلم کا نظام نہیں چلنے دیں گے، اب کوئی غلط کام نہیں چھپایا جائے گا اور ایسا کرنے والے شریک جرم ہیں۔…