ای سی ایل میں نام ڈالے جانے پر پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس طلب

0
120

ای سی ایل میں نام ڈالے جانے پر پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس طلب

کراچی:( تازہ ترین سلطان نیوز) جے آئی ٹی رپورٹ اور ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے حوالے سے مشاورت پر پیپلزپارٹی نے پارٹی رہنماؤں اور قانونی ماہرین کا اہم اجلاس طلب کرلیا

پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک کی موجودہ صورتحال اور جے آئی ٹی رپورٹ کے معاملے پر آج پارٹی رہنماؤں اور قانونی ماہرین کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس میں موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے حوالےسے صلاح مشورے کئےجائیں گے۔ بلاول ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کی صدارت بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری مشترکہ طور پر کریں گے جب کہ اجلاس دوپہر 2 بجے بلاول ہاؤس میں ہوگا۔

اجلاس میں پارٹی کے مرکزی اورصوبائی رہنماوں کے علاوہ قانونی ماہرین بھی شرکت کریں گے، دوران اجلاس جے آئی ٹی رپورٹ اور ای سی ایل میں نام شامل کرنے کےفیصلے پرمشاورت کی جائے گی اس کے علاوہ ممکنہ فیصلوں کے تناظرمیں آئندہ کی حکمت عملی بھی طےکی جائے گی۔ آج ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلوں کی توقع ہے۔

رپورٹ اصغرعلی