جھنگ ۔ محمد نایاب اخلاق شیخ انصار موومنٹ پاکستان کا صدر منتخب

0
103

جھنگ ۔ محمد نایاب اخلاق شیخ انصار موومنٹ پاکستان کا صدر منتخب
جھنگ:( تازہ ترین سلطان نیوز ) محمد نایاب اخلاق کو شیخ انصار موومنٹ پاکستان کا صدر منتخب کردیا گیا بانی وچیئرمین محمد ارشد جاوید کی جانب سے کراچی سے آئے مہمان ممتاز یاسین انصاری,محمد علی حنفی اور دیگر برادری معززین کی موجودگی میں نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا.
محمد ارشد جاوید نے عوام الناس سے گفتگو کے دوران کہا ہم افہام وتفہیم کے ساتھ معاملات کو حل کروانا چاہتے تھے کیونکہ 7دسمبر کو ہونے والے الیکشن میں محمد سلیمان اور محمد نایاب اخلاق نے برابری سطح پر ووٹ حاصل کئے اس لئے ہم نے ایک کو سرپرست اور ایک کو صدارت لینے کے لئے کہا لیکن سیاسی افراد نے اپنی بلے بلے کروانے کے لئے سلیمان کو ہیرو بنانے کی ناکام کوشش کی تنظیم کے آئین کی خلاف ورزی کرنے پر تنظیم نے ان کا بائیکاٹ کرتے ہوئے نایاب اخلاق کو دو سال کے لئے صدارت سونپ دی.

رپورٹ علی رحمان انصاری جھنگ