بینظیر کی 11ویں برسی آج عقیدت واحترام سے منائی جائے گی

0
150

بینظیر کی 11ویں برسی آج عقیدت واحترام سے منائی جائے گی
لاڑ کانہ ( سلطان نیوز )شہیدبے نظیر بھٹو کی 11ویں برسی آج گڑھی خدا بخش میں عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جائے گی‘ملک بھر سے جیالوں کے قافلے گڑھی خدابخش پہنچ گئے‘برسی کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوگا ‘شہید بے نظیر بھٹو کی روح کے ایصال ثواب کے لیئے مزار کے اندر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے‘ قرآن خوانی کے بعد مزار کے باہرلنگر تقسیم کیا جائے گا ‘ اس موقع پر سکیورٹی کیلئے 7ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو مزار کے اندر اور باہر تعینات کیا گیا ہےجبکہ مزار کے اندر20سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں۔

رپورٹ ۔اصغر علی