درخت لگائیں ۔۔۔۔ زندگیاں بچائیں ۔ تحریر ۔اظہار الحق جھنگ

0
81

درخت لگائیں ۔۔۔۔ زندگیاں بچائیں ۔

تحریر ۔اظہار الحق جھنگ
موسموں کی شدت و سختی ہو یا زمین سرکتی ہو زمیں کا کٹاو یا منہ زور آندھیوں کا دباو ہو فضا میں زہریلی گیسوں کا چلن ہو یا تابکاری شعاعوں کی جلن ہو آلودگی کا زور ہو یا آکسیجن کی کمی کا شور ہو پرندوں کی بے سکونی ہو یا جانوروں کی بےاطمینانی انسانوں کو لاحق خطرناک بیماریاں ہوں یا ہجرت کرتے پرندوں کی ٹولیاں یہ سب گھٹن زدہ ماحول درختوں اور جنگلات کا بے رحمی سے کٹاو اور درختوں کے قتل کی بدولت ہے ۔۔۔۔ جانداروں کی اضطرابیت اور مشکلات کی بڑی وجہ درختوں کی کمی اور جنگلات کا قحط ہے جس نے ماحول کو گھٹن زدہ اور آلودہ کردیا ہے اگر یوں ہی لاپرواہی رہی اور درخت کٹتے رہے اور چرند پرند جانور انسان اور ہر زی روح کا مستقبل تباہی و بربادی کے دہانے پہ کھڑا ہے ۔۔۔
ماحول کو سازگار بنانے موسموں کی شدت کم کرنے جانداروں کےلئے آسانیاں پیدا کرنے کےلئے آلودگی اور اس سے جڑی بیماریوں کے خاتمے کےلئے شجرکاری کو فروغ دینا ہر دردمند انسان کا اخلاقی فرض بھی ہے قرض بھی ہے ۔۔۔
کارخیر کے بہترین عوامل میں سے بہترین عمل شجرکاری ہے ۔۔
اگر آپ ایک درخت لگاتے ہیں تو سایہ شجردار میں سستانے والا اک انسان ٹہنیوں پہ آشیانہ بنانے والا پرندہ کڑکتی دھوپ میں سایہ کی پناہ لینے والا اک جانور آپ کی گئ کاوش سے ثمرات جب سمیٹ رہا ہوگا تو ان کی آسانی اور سکون کا بدلہ بہترین نعم البدل اور اجر خالق کائنات آپ کے حق میں لکھ دیں گے ۔۔۔ اللہ کی مخلوقات کی خاطر اٹھائے گئے قدم میں ہی فلاح اور خیر ہے ۔۔۔ دیر مت کیجئے قدم بڑھائیے درخت لگائیے اور سازگار ماحول بنانے میں ہمارا ہاتھ بٹائیے شجرکاری مہم کا حصہ بنئے ۔۔ عوام الناس میں اگاہی پیدا کرکے درختوں کے تحائف اور عطیات کی صورت میں مالی معاونت کے زریعے سے ہماری حوصلہ افزائ کیجئے تاکہ درختوں کا جال بجھا کے ماحولیاتی آلودگی کا مقابلہ کیا جاسکے اور درختوں سے جڑی زندگیاں بچائ جاسکیں ۔۔۔

تحریر اظہارالحق خان ٹہبہ گیلی جھنگ