وتایو فقیر: سندھ کا ایک لازوال کردار تحریر ۔اصغرعلی شہداد کوٹ

0
179

وتایو فقیر: سندھ کا ایک لازوال کردار

تحریر نوجوان لکھاری اصغرعلی شہدادکوٹ

پاکستان ایک کثیرالثقافتی ملک ہے۔ یہاں کے ہر خطے کا اپنا ایک الگ رنگ اور ثقافت ہے۔ اگر بات ہو سندھ کی تو اس صوبے کی ثقافت اپنی مثال آپ ہے۔ سندھ صوفیا کرام اور امن و محبت کی دھرتی ہے۔ سندھ میں صوفیا کرام کی تعلیمات کا واضح کردار نظر آتا ہے۔

حضرت لعل شہباز قلندر، شاہ عبداللطیف بھٹائی، سچل سرمست اور دیگر صوفیاء نے اپنی تعلیمات اور شاعری سے سندھ میں امن و محبت کا پیغام پھیلایا ہے۔ ان عظیم ہستیوں نے ہمیشہ اپنی کرامات، خدمات، کارناموں اور کردار سے دکھی انسانیت کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیری۔ سندھ اپنے تہذیبی اور ثقافتی ورثے کے ساتھ ساتھ ایک روحانی تعلق بھی رکھتی ہے۔ صدیوں پرانے تہذیبی ورثے کے ذریعے صدیوں کی کہانیاں آج بھی مل رہی ہیں۔ سندھ میں کئی صدیوں پہلے ایسا لوک کردار گزرا ہے جو آج سندھ لوک ادب کا اہم حصہ ہے اور اس کی حکایتیں، کہاوتیں اور قصے کہانیاں سندھی معاشرے میں ضرب الامثال بن چکی ہیں۔ اس میں اپنا ایک الگ مزاج رکھنے والا وتایو فقیر ہے، جن کی ظرافت کے چرچے سندھ کے کونے کونے میں آج بھی لوگ دل چسپی سے سنتے ہیں۔ وتایو فقیر ایک لازوال کردار ہے، جس نے اپنی ظرافت ا