کمالیہ۔رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ کی وزیراعظم سے اہم ملاقات

0
202

کمالیہ۔رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ کی وزیراعظم سے اہم ملاقات

ٹوبہ ٹیک سنگھ (تازہ ترین سلطان نیوز)ممبر قومی اسمبلی ریاض فتیانہ اور وزیراعظم جناب عمران خان کی آج 17 دسمبر کی دوپہر وزیراعظم سیکریٹیریٹ اسلام آباد میں خوشگوار ماحول میں تفصیلی ملاقات ہو گئی۔ اس موقع پر سیاسی امور کے مشیر جناب نعیم الحق بھی موجود تھے۔ باہمی دلچسپی کے تمام معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم نے ریاض فتیانہ کےخیالات اوربعض تجاویز کو سراہا اور ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے ریاض فتیانہ سے کہا کہ پاکستان کو فلاہی ریاست بنانے، پارلیمنٹ میں تمام طبقات کی نمائندگی اور ایوان زراعت کے لیے آینی ترامیم اور ضروری قانون سازی کےلئے تحریری ڈرافٹ تیار کر کے وزیر اعظم کو پیش کریں تاکہ عوام کے مسائل جلد حل کئے جاسکیں۔

رپورٹ ۔اسد مسعود بیوروچیف ٹوبہ ٹیک سنگھ