جھنگ رانامحبوب اسلم نے چیف افسر میونسپل کمیٹی کا چارج سنبھال لیا

0
107

جھنگ ( سلطان نیوز ) رانامحبوب اسلم نے چیف افسر میونسپل کمیٹی کا چارج سنبھال لیا۔رانا محبوب اس سے قبل بھی بلدیہ جھنگ میں بطور ٹی ایم او اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ رانا محبوب اسلم نے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد ملازمین سے ملاقات کی انہوں نے ملازمین کو ہدایات جاری کیں کہ حکومت پنجاب کی کلین پنجاب مہم کو کامیاب بنایا جائے گا صفائی ستھرائی کے معاملات میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی انہوں نے کہا ہر شخص دیانتداری سے اپنا فرض سرانجام دے ۔رانا محبوب نے مزید کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے جہاں بلدیہ ملازمین شہر میں صفائی ستھرائی کا کام کرتے ہیں وہاں شہریوں کو بھی چاہیے کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے بلدیہ کی جانب سے رکھے گئے کنٹینرز میں کوڑا کرکٹ پھینکیں انہوں نے کہا کہ اگر صفائی ستھرائی کے نظام کو دیانتداری سے سرانجام دیا جائے

رپورٹ مہر محمد یار بیوروچیف جھنگ