میانوالی ۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ اقبالؒ کو اپنے قلوب و اذہان میں پھر سے اجاگر کیا جائے۔صاحبزادہ سلطان احمد علی بار کونسل میانوالی میں ” علامہ اقبالؒ اور عصرِ حاضر کے چیلنجز” کے موضوع پر خصوصی خطاب

0
48

میانوالی ۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ اقبالؒ کو اپنے قلوب و اذہان میں پھر سے اجاگر کیا جائے۔صاحبزادہ سلطان احمد علی بار کونسل میانوالی میں ” علامہ اقبالؒ اور عصرِ حاضر کے چیلنجز” کے موضوع پر خصوصی خطاب

میانوالی(تازہ ترین سلطان نیوز)صاحبزادہ سلطان احمد علی صاحب بار کونسل میانوالی میں ” علامہ اقبالؒ اور عصرِ حاضر کے چیلنجز” کے موضوع پر خصوصی لیکچر دیتے ہوئے۔
لیکچر کے چند اہم نکات:
اقبالؒ کے نزدیک جھوٹی وطنیت پرستی دیر و حرم کا سومنات ہے اور قومیت کا اصل تصور انسان کی روحانی شناخت ہے۔
انسانوں کی مقامی ضروریات کو اقبالؒ کوہ و بیابان کا نام دیتے ہیں اور افلاک مسلمان کی روحانی شناخت ہے۔
آج ضرورت اس امر کی ہے کہ اقبالؒ کو اپنے قلوب و اذہان میں پھر سے اجاگر کیا جائے۔
اقبالؒ سیرۃ النبیﷺ کی روشنی میں اہلیت، قابلیت، صلاحیت اور میرٹ کو اسلامی ریاست کی بنیاد قرار دیتے ہیں۔
اقبالؒ کے نزدیک نظامِ تعلیم سے قومیں بنتی بھی ہیں اور اسی سے قومیں ٹوٹتی بھی ہیں۔
اقبالؒ کی فکر کی روشنی میں آج ہم اگر انتشار کا شکار ہیں تو اسکی ایک بہت بڑی وجہ ہمارا نظامِ تعلیم ہے۔

رپورٹ
۔شیخ امتیاز احمد رحمانی سٹاف رپورٹر سلطان نیوز