پاکستان تحریک انصاف کیاہے : تحریر ۔۔رانا شہباز احمد خان ایم پی اے(پی پی 130)

0
212

پاکستان تحریک انصاف کیاہے :
تحریر ۔۔رانا شہباز احمد خان
ایم پی اے(پی پی 130)

پاکستان تحریک انصاف تحریری طور پر ایک جماعت ہے لیکن یہ اس سے کئی گنا بڑی ہے۔یہ ایک ایسے خوشحال پاکستان کا خواب ہے جہاں ہر مرد اور عورت کی خوداری ہو اور وہ انسانیت کے اصولوں پر عمل کرتے ساتھی شہریوں کا خیال رکھیں۔
اس تحریک کےبانی عمران خان کا مقصد تمام افراد کیلئے انصاف کی یکساں فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔کیونکہ ان کا یقین ہےکہ ایک منصف معاشرہ ہی کامیابی کی منزلیں طے کرتا ہے
بنیادی طور پر تحریک انصاف چاہتی ہے کہ ہر پاکستانی بحثییت قوم اپنی بہترین تصویر پیش کرے اور ہمارے لیے دنیا میں نام پیدا کرے۔ہم یقین رکھتے ہیں کہ پاکستانی تمام قدرتی وسائل ،محنتی،قابل اور مخلص لوگوں سے مالامال ہے۔ لیکن بدقسمتی سے ناانصافی اور کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے ہم اپنے وسائل کو بھرپور طور پر بروئے کار نہیں لا سکے۔
ہم پاکستان کو خود مختار قوم دیکھنا چاہتے ہیں جو اپنی عوام کے مفاد کو اہمیت دیتے ہوئے خودمختار فیصلے کرے
پاکستان تحریک انصاف کے اولین مقاصد میں سے ایک مقصد ہمارے عدالتی نظام کو آزاد کرانا تھا تاکہ تمام شہری چاہے وہ امیر ہوں یا غریب ان کو یکساں انصاف فراہم ہو۔ہمیں فخر ہے کہ پاکستان وکلا تحریک میں مرکزی کردار ادا کرنے کے بعد اور تمام افراد کیلئے ان کی سماجی درجہ بندیوں اور آبادیات کے باوجود منصف نطام کی مسلسل وکالت کر رہا ہے
تحریک انصاف کا ایک اور مقصد پاکستان میں بے ایمان اور کرپٹ حکمرانوں کے چنگل سے نجات حاصل کرنا ہے جنہوں نے پاکستان کی عوام سے پیسہ لوٹ کر بیرون ملک اپنی دولت میں بھرپور اضافہ کیا.