حکومت کا آصف زرداری کی نااہلی کے لئے ریفرنس دائر کرنے کا اعلان

0
129

حکومت کا آصف زرداری کی نااہلی کے لئے ریفرنس دائر کرنے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آصف زرداری امریکا میں ایک اپارٹمنٹ کے مالک ہیں جسے انہوں نے کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا اور خرم شیرزمان کو ان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا کہا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آصف زرداری امریکا میں ایک اپارٹمنٹ کے مالک ہیں، جسے انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا۔ آرٹیکل 62 ،63 کے تحت ارکان کے لیے اپنے تمام اثاثے ظاہر کرنا لازم ہیں،اس لئے آصف زرداری رکن اسمبلی رہنے کے اہل نہیں، خرم شیرزمان کو آصف زرداری کے خلاف ریفرنس دائرکرنے کا کہا ہے۔…

رپورٹ اصغرعلی