حکومت کامدارس کے فضلاء کے ساتھ بدترین امتیازی سلوک ناقابل قبول ہے: ایم ایس پاکستان

0
142

حکومت کامدارس کے فضلاء کے ساتھ بدترین امتیازی سلوک ناقابل قبول ہے: ایم ایس پاکستان

اسلام آباد:(تازہ ترین سلطان نیوز ) تحریک انصاف حکومت کامدارس کے فضلاء وطلبہ کے ساتھ بدترین امتیازی سلوک ناقابل قبول ہے ،وزارت تعلیم کا ایچ ای سی کی جانب سے جاری کردہ سرٹیفکیٹ کے باوجود عالمیہ کے نمبر میرٹ کے لیے اسناد کو تسلیم کرنے سے انکارکرنادہرامعیارہے ،حکومت کا دینی مدارس کے فضلاء اور طلبہ کی فلاح و بہبود کے خوشنما نعروں کے برعکس بنیادی حقوق غصب کرنا ناقابل فہم ہے ،مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ،خیبر پختون خواہ حکومت کے اس اقدام کو مسترد کرتے ہوئے مدارس کے فضلاء کے ساتھ قدم بقدم کھڑ ی ہے،ان خیالات کا اظہار مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ناظم اعلیٰ محسن خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔تفصیلات کے مطابق ناظم اعلیٰ ایم ایس او پاکستان محسن خان نے KPKوزارت تعلیم کا دینی مدارس کے فضلاء کی عالمیہ کی سنداور HECکی طرف سے دینی مدارس کے فضلاء کو جاری کیے جانے والے سرٹیفکیٹ کو تسلیم کرنے سے انکار پر شدید غم وغصہ کا اظہار کیا اور اسے نظام تعلیم میں دہرا معیار قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے،انہوں نے کہا کہ مدارس کے فضلاء اور طلبہ کی فلاح و بہبود کے خوشنما نعرے لگانے والی حکومت کایہ غیر منصفانہ اقدام ناقابل فہم اوربڑا” یوٹرن “ہے ، ایم ایس او پاکستان کے ناظم اعلیٰ محسن خان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مرکزی و صوبائی حکومتیں دینی مدارس کے لاکھوں طلبہ وفضلاء کے ساتھ ہونے والے اس امتیازی سلوک کاسلسلہ کوروک کر ان کو ملکی تعمیر وترقی میں کردار ادا کرنے کے یکساں مواقع فراہم کریں

رپورٹ
۔ملک عرفان حیدر سٹاف رپورٹر سلطان نیوز