احمد پورسیال پاک برٹش آرٹ ضلع جھنگ کے زیراہتمام شہداء آرمی پبلک سکول پشاور کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے محفل مشاعرہ کا انعقاد

0
214

احمد پورسیال پاک برٹش آرٹ ضلع جھنگ کے زیراہتمام شہداء آرمی پبلک سکول پشاور کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے محفل مشاعرہ مقامی ہوٹل میں منعقدہوا

احمدپورسیال( تازہ ترین سلطان نیوز ) پاک برٹش آرٹ ضلع جھنگ کے زیراہتمام شہداء APS پشاور کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے محفل مشاعرہ مقامی ہوٹل میں منعقدہواجس کے مہمان خاص نامور ادبی شخصیت کرنل (ر) زاہدفاروق ملک پرنسپل چناب کالج احمدپورسیال اور نامور ادبی,سماجی شخصیت چوہدری رضوان قدیر چیمہ(صدر) پنجاب یوتھ اسمبلی پنجاب تھے اور مہمان اعزاز معروف صحافی,ادبی شخصیت سید ضمیر الحسن بخاری اور چوہدری ظفراقبال باجوہ تھے.مشاعرہ کی صدارت ڈاکٹر محمداقبال ندیم ملانہ (صدر) PBA جھنگ نے کی ۔شعراء کرام میں اردو,پنجابی,سندھی کے نامور شاعر محمداکرم سیال,ڈاکٹر محمدعمران ملک,محمداجمل قادری,جوہر عباس ناطق نے اپنے کلام سے شہداء APS کوخراج عقیدت پیش کیا.مشاعرہ میں ڈاکٹر مختار حسین کنول,چوہدری حق نوازکشمیری,مہرذوالفقار,ڈاکٹر نصراللہ چیمہ,قیصرمہدی,اورخصوصی طورپر ایوارڈیافتہ صحافی سیف اللہ صدیقی نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کرنل (ر) زاہدفاروق ملک نے کہا کہ آرمی پبلک سکول میں دہشت گردی کی سیاہ ترین تاریخ رقم کرکے پاکستانی قوم کے حوصلے پست کرنے کی ناکام کو شش کی گئی۔پاکستانی قوم نے ثابت کردیا کہ وہ ان دہشت گردوں کے سامنے گھٹنے ٹیکنے والی نہیں ہے یہی وجہ ہے قوم کے حوصلے پہلے سے بھی زیادہ بلند ہیں اور بلاخوف وخطر تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں جاری ہیں۔ مشاعرہ کے اختتام پر پاک برٹش آرٹ جھنگ کی طرف سے شرکاء محفل کی ضیافت کا اہتمام بھی کیاگیا۔
رپورٹ
۔سیف اللہ صدیقی سٹاف رپورٹر سلطان نیوز