قصور ۔با اثر افراد نے محنت کش کی پلکیں،سر اور مونچھ کاٹ کر بد ترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ،گلے میں پٹہ ڈال کر بھونکنے پرمجبور کرتے رہے

0
213

قصور مصطفی آباد میں با اثر افراد نے محنت کش کی پلکیں،سر اور مونچھی مونڈ کر بد ترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

قصور ۔(سلطان نیوز) با اثر افراد نے محنت کش کی پلکیں،سر اور مونچھی موڈ کر بد ترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ،گلے میں پٹہ ڈال کر بھونکنے پرمجبور کرتے رہے ،وڈیو بنا کر شوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد میں کباڑ کا کاروبار کرنے والے غریب محنت کش نوید احمد کو با اثر افراد نے گزشتہ رات مین بازار سے اغو کرنے کے بعد اپنے گھر لے گئے اورپلکیں،سر کے بال اور مونچھی موڈنے کے بعد بد ترین تشدد کا نشانہ بناتے رہے اور گلے میں پٹہ ڈال کر بھونکنے پر مجبور کرتے رہے ،اسلحہ کے زور پر مرضی کا بیان ریکارڈ کرکے شوشل میڈیا پروڈیو وائرل کردی ،نوید احمد کے مطابق با اثر ملزمان کباڑ کا کاروبار کرتے ہیں ان کے ساتھ میرا کاروباری تنازعہ ہے انہوںنے جھوٹا وقعہ بنا کر مجھ پر ظلم کی انتہا کر دی ،ملزمان انتہائی با اثر ہیں جو مجھے قتل بھی کر سکتے ہیں ،ملزمان مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دے چکے ہیں ،آرمی چیف ،چیف جسٹس آف پاکستان ،آئی جی پنجاب ملزمان کوفوری گرفتار کرکے انصاف فراہم کریں، ملزمان سے مجھے تحفظ فراہم کیا جائے،

رپورٹ ۔میاں عدیل اشرف بیوروچیف قصور