بھکر۔عوام کی تفریح کےلیے تین روزہ فلاور شو کا انعقاد کیا جا رہاہے ڈپٹی کمشنر وقاص رشید

0
60

بھکر۔عوام کی تفریح کےلیے تین روزہ فلاور شو کا انعقاد کیا جا رہاہے ڈپٹی کمشنر وقاص رشید

بھکر( تازہ ترین سلطان نیوز )ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے کہاہے کہ بھکر میں آمد بہار کے موقع پر پہلی دفعہ فلاور شو منعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا انعقاد آئندہ فروری کے وسط میں کرایا جائے گا اور اس تین روزہ فلاور شو کے ایوینٹس کیلئے مینجمنٹ سب کمیٹیاں تشکیل دے کر انتظامات کا آغاز جلد کردیا جائے گا ۔انہوں نے اس امر کا انکشاف اپنے دفتر میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ،لوکل گورنمنٹ ،فاریسٹ اور دیگر مختلف شعبوں کے افسران نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے کہاکہ فلاور شو کا انعقاد سرکاری محکموں کے مابین مقابلہ کی صورت میں کرایا جائے گا تاکہ عوام کو عمدہ تفریح فراہم کرنے کیساتھ ساتھ پھولدار پودے لگانے کے بارے میں شعور اور رجحان بڑھایا جاسکے ۔انہوں نے کہاکہ تین روزہ فلاور شو کے دوران فوڈ فیسٹیول ،کلچرل پروگرام ،میجک شو،اونٹ اور گھوڑا ناچ کے تفریحی ایوینٹس بھی منعقد کرائے جائینگے ۔ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے کہاکہ موسم بہار کی شجرکاری مہم کو وسیع البنیاد بنانے کیلئے ایک اور منفرد سکیم مکمل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت ضلع کی 64 یونین کونسلوں میں ہر گھر کو شجرکاری کیلئے مفت پودے دئے جائیں گے اور ہر گھر کا ہرفرد شجرکاربن کر لگائے گئے پودوں کی حفاظت کا بھی ذمہ دار ہوگا

رپورٹ۔امیر باقر ڈسٹرکٹ رپورٹر بھکر