چونڈہ ۔دنیا میں کو بھی قوم ترقی نہیں کر سکتی جب تک کسی کو رول ماڈل نہ بنائے ۔فرحان مظفر باجوہ

0
101

چونڈہ : حرمت رسول پر جان بھی قربان * پیغام انسانیت۔۔۔۔
چونڈہ ۔دنیا میں کو بھی قوم ترقی نہیں کر سکتی جب تک کسی کو رول ماڈل نہ بنائے ۔فرحان مظفر باجوہ

چونڈہ (تازہ ترین سلطان نیوز)تفصیلات: چونڈہ شہر کے سنئیر سماجی کارکن فرحان مظفر باجوہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک وہ کسی رول ماڈل کو سامنے نہ رکھے ہم محب وطن پاکستانیوں کو اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ جس ملک میں ہم رہ رہے ہیں یہ اللہ کی عطاء کی ہوئی بہت بڑی نعمت ہے دنیا کا یہ واحد خطہ ملک پاکستان جو کلمہ توحید کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا ہے جس کو اللہ تعالی نے ہر نعمت سے نواز رکھا ہے اور کائنات کی عظیم مقدس پاک مطہر ہستی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہم کلمہ پڑھ کر ہم مسلمان ہوئے وہ نہ صرف مسلم کے لئے بلکہ غیر مسلم کے لئے بھی رول ماڈل ہیں اور پوری بنی نوع انسان کے لئے مشعل راہ ہیں اور مزید کہا کہ اللہ کے نزدیک بہترین دین اسلام ہے دنیا میں اگر کسی قوم میں بھی خوبی نظر آتی ہے تو دین اسلام کی وجہ سے ہے کیونکہ اسلام احترام انسانیت کا درس دیتا ہے نہ کہ قتل انسانیت کا ۔اسلام پھل دار درخت کو کاٹنے سے روکتا ہے تو وہ مذہب انسانیت کا دشمن کیسے ہو سکتا ہے جواسلام بھائی چارہ قائم کرنے کا درس دیتا ہے وہ دہشت گرد کیسے ہو سکتا ہے ہماری طرف سے امن کا پیغام ۔۔۔اخوت کا پیغام ۔۔۔نا صرف مسلمانوں کے نام بلکہ پوری انسانیت کے نام ہے ۔۔۔۔۔۔
رپورٹ
زبیر احمد صدیقی سلطان نیوز چونڈہ سیالکوٹ