لاہور۔تحفظ ناموس رسالت اور ختم نبوت ایمان کا حصہ ہے اس پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتابے گناہ افراد پر کریک ڈاؤن علماء مشائخ کی گرفتاریاں اور مساجد مدارس کی تالہ بندی کو فوری روکا جائے ۔صاحبزداہ پیر خالد سلطان

0
32

لاہور۔تحفظ ناموس رسالت اور ختم نبوت ایمان کا حصہ ہے اس پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتابے گناہ افراد پر کریک ڈاؤن علماء مشائخ کی گرفتاریاں اور مساجد مدارس کی تالہ بندی کو فوری روکا جائے ۔صاحبزداہ پیر خالد سلطان

لاہور( تازہ ترین سلطان نیوز ) تحفظ ناموس رسالت اور ختم نبوت ایمان کا حصہ ہے اس پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتابے گناہ افراد پر کریک ڈاؤن علماء مشائخ کی گرفتاریاں اور مساجد مدارس کی تالہ بندی کو فوری روکا جائے ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی الحاج پیر خالد سلطان باہو سروری القادری سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت سلطان باہو نے جماعت اہلسنت پاکستان کے زیراہتمام تحفظ ناموس رسالت و ختم نبوت آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جماعت اہلسنت پاکستان وطن عزیز پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والوں اور آئینی اداروں کے خلاف شرپسندانہ پروپیگنڈہ کرنے والے عناصر کی مذمت کرتی ہے حالیہ ملعونہ آسیہ مسیح کیس کے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلہ کے بعد جو ملک بھر میں توڑ پھوڑ گھیراو جلاؤ کیا گیا جماعت اہلسنت پاکستان کا اس سے کوئی تعلق نہیں نہ ہمارے علماء و کارکن اس میں شامل تھے مگر حکومت کی طرف سے علماء مشائخ و کارکنوں کی حفاظتی تحویل کے نام پر گرفتاریاں جماعت اہلسنت پاکستان کے لئے باعث تشویش ہے انہوں نے کہا کہ قومی میڈیا اس بات جان گواہ ہے کہ شرپسندانہ واقعہ میں دیگر جماعتوں کے لوگ شامل تھے مگر افسوس کا مقام ہے کہ وہ شر پسند عناصر کھلے عام پھر رہے ہیں اور علماء مشائخ پر زندگی اور آزادی تنگ کی جا رہی ہے آل پارٹیز کانفرنس کے شرکاء حکومت کی طرف سے بنائی گئی علماء مشائخ کونسل کے لئے کی گئی نامزدگیاں کو مسترد کرتے ہیں آل پارٹیز کانفرنس سے علامہ پیر سید مظہر سعید شاہ کاظمی مرکزی امیر جماعت اہلسنت پاکستان، حاجی محمد شفیق نائب ناظم اعلی پنجاب ،علامہ محمد فاروق خان سعیدی ،پیر سید عرفان احمد شاہ عرفانی سجادہ نشین سندر شریف،صاحبزادہ حامد رضا ، قاری زوار حسین بہادر، مفتی غلام محمد سیالوی چیئرمین قرآن بورڈ پاکستان ، پیر سید عنائیت بادشاہ شاہ آف پشاور، پیر سید جمیل الرحمن شاہ چشتی ، پیر سید خلیل الرحمن شاہ بخاری، پیر سید غلام رضوانی قادری ، محمد نواز کھرل ،اور دیگر عمائدین نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا ۔

رپورٹ ملک اظہر عباس ندیم