ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ صادق علی ڈوگر کے حکم پر سٹی پولیس گوجرہ کا جرائم پیشہ افراد کےخلاف آپریشن ڈکیتیو ں میں ملوث سمیت چھ افراد گرفتار کرلئے گئے

0
212

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ صادق علی ڈوگر کے حکم پر سٹی پولیس گوجرہ کا جرائم پیشہ افراد کےخلاف آپریشن ڈکیتیو ں میں ملوث سمیت چھ افراد گرفتار کرلئے گئے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (تازہ ترین سلطان نیوز)۔ایس ایچ او سٹی گوجرہ انسپکڑ مہر ممتازنے سٹی تھانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مقامی صحافیوں کوبتایا کہ علاقہ میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے دو نوجوان چک نمبر 48گ ب کے صدام اورفیصل آباد کے نویدنے ڈکیتیو ں کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا جن کو گرفتار کرلیا گیا جن کے قبضہ سے لوٹا ہوا سامان ۔نقدی اور موٹر سائیکل بر آمد کئے گئے ہیں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔انہو ں نے بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن میں ملت ٹاون کے وسیم ۔نیوماڈل ٹاون کے احسان علی ۔کرسچن کالونی کے سرفراز کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے درجنوں بو تلیں ولائتی شراب بھی برآ مد کی گئی ہے جبکہ گڈا خانہ کے علی رضا کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی گئی ہے ۔ایس ایچ او نے بتایا کہ چوروں ڈاکووں اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارووائی عمل میں لائی جائے گی ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ صادق علی ڈوگر کی ہدایت کے مطابق جرائم پیشہ افراد سےآہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔اور عوام کے جان و مال کا مکمل تحففظ فراہم کیا جاہے گا ۔
رپورٹ
اسد مسعود بیوروچیف ٹوبہ ٹیک سنگھ