گوگل پر لفظ ’’بھکاری‘‘لکھ کر تلاش کرنے سے وزیراعظم کی تصاویر آنے لگیں

0
473

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی ایسی تصاویر گوگل پر آگئیں جنہیں پاکستانی عوام ناپسندیدہ قرار دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت میں آئے ہوئے تقریباً چار ماہ پورے ہو چکے ہیں ۔ حکومت سنبھالتے ہی سب سے بڑا مسئلہ معاشی بحران اور خزانہ خالی ملا ۔ حکومتی اراکین کا کہنا تھا کہ اگر آئی ایم ایف سے فوری طور پر رابطہ نہ کیا تھا تو ملک دیوالیہ ہو سکتا ہے ۔ جبکہ تحریک انصاف کے چیئرمین و وزیراعظم پاکستان عمران خان نے آئی ایف کے پاس جانے سے قبل پاکستان کے دوستوں سے رابطہ کیا اور بین الاقوامی دورے بھی کیے ۔ جن میں سعودی عرب ، چین ، متحدہ عرب امارات اور ملائیشیا شامل ہیں ،

جن کی طرف سے پاکستان کو امداد بھی ملی ہے ۔ جس پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم کیخلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا ۔ تاہم ابھی ایک خبر سامنے آئی ہے کہ گوگل پر لفظ ’’بھکاری ‘‘ لکھا جائے تو وزیراعظم عمران خان کی تصاویر آنا شروع ہو جاتی ہے ۔ اس حوالے سے معروف صحافی عمر چیمہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کو سرفہرست دکھانے پر گوگل کیخلاف کاروائی ہونی چاہیے ۔ گوگل پر بھکاری لکھنے سے وزیراعظم عمران خان کی تصاویر سر فہرست آجاتی ہیں جنہیں دیکھ پاکستانیوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور اسے ناپسندیدہ عمل قرار دیا ہے ۔