بریکنگ نیوز ۔ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ مردہ جانوروں کا گوشت سپلائی کرنے والے دو ملزم گرفتار گوشت برآمد مقدمہ درج

0
203

ٹوبہ ٹیک سنگھ مردہ جانوروں کا گوشت سپلائی کرنے والے دو ملزم گرفتار گوشت برآمد مقدمہ درج

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( تازہ ترین سلطان نیوز) تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ نواں لاہور اور اس کی ٹیم کی بڑی کاروائی مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والے 2 ملزم گرفتار کر کے گوشت برآمد کرلیا گیا. پولیس نے بڑی کارروائی کی ہے کارروائی کے دوران مردہ جانوروں کا گوشت سپلائی کرنے والے دو ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا. گرفتار ملزمان سے مردہ جانوروں کا گوشت برآمد کیا گیا ہے. ایس ایچ او اظہر خان بلوچ بتایا کہ گوشت ٹوبہ، جھنگ سے فیصل آباد سپلائی کیا جارہا تھا کہ مخبر کی اطلاع پر ناکا بندی کرکے گرے رنگ کی کار کو روک کر اس سے بھاری مقدار میں مردہ جانوروں کا گوشت بر آمد کر لیا ہے
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ملزم شاہد اور زاہد اسلام آباد کے رہائشی ہیں اور ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ سے مردہ جانوروں کا گوشت بڑے شہروں کے ہوٹلوں میں سپلائی کرتے ہیں. پولیس نے برآمد کیا گیا گوشت تلف کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے.

رپورٹ: اسدمسعود بیوروچیف ٹوبہ ٹیک سنگھ