گوجرہ میں ہونے والی ڈکیتی کی وارداتوں میں ملو ث ملزمان کا سراغ لگا لیا گیا ہے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ

0
156

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ صادق علی ڈوگر کی میڈیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔(تازہ ترین سلطان نیوز)گوجرہ میں ہونے والی ڈکیتی کی وارداتوں میں ملو ث ملزمان کا سراغ لگا لیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ صادق علی ڈوگر نے گوجرہ کے اچانک دورہ کے دوران مقامی صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ شہر و گردو نواح میں ڈکیتی کی وارداتو ں میں ملوث ڈاکوؤں کاسرا غ لگالیا گیا جن میں سے ایک ڈاکو ٹوبہ ٹیک سنگھ اور فیصل آباد پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مقابلہ میں مارا گیا ہے اور دیگر کی گرفتاری کیلئے ریڈ کئے جارہے ہیں جن کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا ۔انہو ں نے کہا کہ علاقہ میں امن قائم کریں گے جو بدمعاش یا ڈاکو شریف شہریوں یاپولیس پر بندوق اٹھائے گا اسکی بندوق ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خامو ش کردی جائے گی ۔شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائی جائے گی ۔چوروں ڈاکوؤں کو جیلو ں میں بند کر دیں گے تاکہ لو گ اپنے دروازے کھلے چھوڑ کر سو سکیں ۔جرائم پیشہ افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا۔ انہوں نے کہا جرائم پر قابو پانے کیلئے گشت کو مزید مؤثر بنایا جارہا ہے تاکہ کسی کو بھی واردات کرنے کی جرات نہ ہو ۔انہو ں نے گوجرہ میں گشت پر موجو د اہلکاروں کو چیک کیا اور ہدایت کی کہ گشت کے سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی ایس پی گوجرہ خا لد محمود خان، ایس ایچ او سٹی گوجرہ انسپکٹر ممتاز اور ایس ایچ او صدر گوجرہ انسپکٹر رفیق بھی موجود تھے.

رپورٹ اسد مسعود بیوروچیف ٹوبہ ٹیک سنگھ