ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔ایس ایچ او نواں لاہور کی کارروائی بھاری مقدار سمیت شراب فروش گرفتار مقدمہ درج

0
197

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ صادق علی ڈوگر کے حکم پر ایس ایچ او نواں لاہور اظہر خان کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی.

تفصیلات (سلطان نیوز) کے مطاق ایس ایچ او تھانہ نواں لاھور اظہر خان نےمخبر کی اطلاع پر اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد اقبال ولد عبدالحمید قوم مسلم شیخ سکنہ 421 گ ب فیصل آباد بسواری کار کو بحد رقبہ بڈ پل جھنگ روڈ پر روک کر چیک کیا. گاڑی میں سے 302 بوتل شراب ولائتی برآ ہوئی. ایس ایچ او اظہر خان نے ملزم و برآمدہ شراب اور گاڑی کو قبضہ پولیس میں لیکر حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج رجسٹر کر کے ملزم کو بند حوالات تھانہ کروایا.

رپورٹ: اسدمسعود بیوروچیف ٹوبہ ٹیک سنگھ