ٹوبہ ٹیک سنگھ دھند کے باعث مختلف حادثات میں تین افراد جاں بحق چار افراد شدید زخمی.

0
85

ٹوبہ ٹیک سنگھ دھند کے باعث مختلف حادثات میں تین افراد جاں بحق چار افراد شدید زخمی.

تفصیلات (سلطان نیوز) کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ دھند کے باعث مختلف حادثات میں تین افراد جاں بحق جبکہ چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ جھنگ روڈ پر موٹروے کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایلیٹ فورس کا نوجوان محمد عمران اور آفتاب موقع پر جاں بحق ہوگئے.
دوسرا حادثہ چک نمبر 714 گ ب کے قریب پیش آیا جہاں موٹر سائیکل اور رکشہ میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں محمد شہزاد موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی غلام مصطفی شدید زخمی ہوا۔
تیسرا حادثہ گوجرہ روڈ پر دھند کے باعث پیش آیا جس میں تین افراد زخمی ہوئے۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل کردیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔
رپورٹ: اسدمسعود بیوروچیف ٹوبہ ٹیک سنگھ