سیاست کیا ہوتی ہے(میری بات )رانا عاشق علی

0
25

مجھے کیا پتہ سیاست کیا ہوتی ہے

معروف کالم نگار رانا عاشق علی ڈسکہ سیالکوٹ

اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ایک عام شہری کی فریاد مجھے کیا پتہ سیاست کیا ہوتی ہے مجھے کیا پتہ صاحب اقتدار کون ہیں ۔۔۔ میں نے تو اپنے علاقہ کے معزز شخصیت کے کہنے پر کہ ( پاکستان میں تبدیلی آنے والی ہے ایک عام شہری کے دن بدلنے والے ہیں ایک عام شہری کی زندگی میں خوشحالی آنے والی ہے )
ووٹ دینے چلا گیا ۔۔۔ بڑی تمنا لئے میں نے بلے پر مہر لگائی کہ یہ تبدیلی کا سال ہے 90 دن کے اندر مجھے نوکری مل جائے گی مجھے ایک چھوٹا سا گھر مل جائے گا۔ بجلی گیس تیل روزمرہ کی ضروریات زندگی کی اشیاء بہت سستی ہوجائے گئیں ۔ تعلیم صحت انصاف مفت فراہم ہونا شروع ہوجائے گا۔ پاکستان میں غریب اور امیر میں کوئی فرق نہیں رہے گا پاکستان کی ریاست ایک عام شہری کے مال جان کے تحفظ کے لئے بہتر حکمت عملی اپنائیں گے۔ ملک سے ایک نائب قاصد سے لیکر تمام آفیسرتک رشوت ستانی پر پابند ہوجانی ہے فری کرپشن ملک کی تجدید ہونی ہے۔۔۔ یہ سب کچھ میرے دل و دماغ میں گھومتا رہا اب مایوسی کے دن ختم ہونے والے ہیں میں بہت خوش تھا میرا ملک ترقی کی منزل طے کرنے کے لئے چل پڑا ہے۔ مگر دو تین دن ہوئے میں نے اپنے علاقہ کی معزز شخصیت سے پوچھا مجھے تو ابھی کچھ دکھائی نہیں دیا اس نیک شخص نے فرمایا ٹھہر جاو ہم یہ سب کچھ عطائیں ایک عام پاکستانی شہری تک ضرور پہنچائیں گے مگر یہ جہاں رکھنی ہیں اس جگہ کی صفائی کررہے ہیں۔۔۔ ( جاری ہے )